تعلیم القرآن

!قرآن کو قرآن کی زبان میں سمجھنے کا جدید طریقہ

خیر کم من تعلم القرآن و علمہ

قرآن حکیم، فرقانِ حمید رب کائنات کی طرف سے انسانوں کی طرف ایک کھلا اور واضح پیغام ہے۔ یہ پیغامِ ربّانی تمام انسانیت کے لیے فوز و سعادت کی کنجی ہے۔ اس حقیقت کو سمجھنا، اور اس پیغام کو پڑھنا اور اس سے ہدایت اور رہنمائی لینا ہر انسان کے لیے ضروری ہے۔ یہ اس پیغام ربانی کا اعجاز اور رب کائنات کی طرف سے اتمام حجت ہے کہ اس دنیا میں کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اس پیغام کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔ الحمدللہ، تعلیم القرآن کا یہ کام بھی اسی اعجاز کا ایک حصہ ہے۔ یہ ان تمام اردو جاننے والے افراد کو موقع فراہم کرتا ہے جو عربی سے نا بلد ہیں، کہ وہ قرآن کو اس کی اپنی زبان میں سمجھتے ہوئے پڑھ اورسن سکیں۔

main page img 2-01

مسلمانوں پر قرآن کے کیا حقوق ہیں؟

قرآن پر سچے دل سے ایمان لایا جائے جیسا کہ اس کا حق ہے۔
قرآن کی روزانہ تلاوت کو اپنے اوپر لازم کیا جائے۔
قرآن کو سمجھ بوجھ کر پڑھا جائے اور اس کے حقیقی مقاصد اور روح تک رسائی حاصل کی جائے۔
قرآنی تعلیمات پر صدقِ دل سے عمل کیا جائے جس طرح حضورﷺ نے عمل کر کے دکھایا، کیونکہ ہماری مشکلات و مسائل کا حل اسی میں ہے۔
قرآنی تعلیمات کو حضور ﷺ کے نمونہ کے مطابق تمام انسانوں تک پہنچانے کی مسلسل اجتماعی جد و جہد کی جائے۔ پہلے اپنی ذات پر پھر اپنے گھر میں، خاندان میں،محلّہ اور شہر میں، پورے ملک میں اور تمام دنیا میں۔

Buy our products

from

and get upto