ادارہ تعلیم القرآن قرآن حکیم کا تحقیقی ، اشاعتی اور دعوتی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ ۱۹۸۶ سے تحقیق و اشاعت کے کام میں مصروف ہے۔ اس کے قیام کا مقصد مسلمانوں کا قرآن حکیم کے ساتھ وہ تعلق قائم کرنا ہے جو اس کا حق ہے۔ ادارہ تعلیم القر آن قرآنی انقلاب کا داعی ہے، اس کے قیام کے اغراض و مقاصد تعارفی کتابچے کے آخری صفحہ پر تفصیل سے درج ہیں۔
یہ ادارہ اپنے بنیادی مقاصد کے حصول کی خاطر قرآن کو قومی و علاقائی زبانوں میں اس طرح پیش کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے کہ ہر کوئی اس سے اس طرح استفادہ کرے کہ گویا وہ اسے اس کی اپنی زبان میں پڑھ اور سمجھ رہا ہے۔ یعنی قرآن کی ترجمانی آسان اور سلیس زبان میں اس انداز میں کرنا کہ ایک عام طالب قرآن اس کو اس طرح پڑھے اورسمجھے جیسے اہل زبان پڑھتے اور سمجھتے ہیں۔ الحمدللہ! اس سلسلے میں (کم و بیش ۲۲ سال کی محنت شاقہ کے بعد) اردو زبان میں کام مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام اہل اردو کیلئے جو قرآن حکیم کو سمجھ کر پڑھنا اور سننا چاہتے ہیں حاضر خدمت ہے۔انشا ءاللہ عنقریب انگلش میں اور پھر اس کے بعد دیگر زبانوں میں بھی اسی انداز وخواص کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
0423-5252376, +92 322 8099078
19-C Mansoora Multan Road Lahore.
This Web site is developed for Idara Taleemulquran. Copyright © 2021 Idara Taleemulquran
WhatsApp us